ابنا: پاکستان کے قبائلی علاقہ خیبرایجنسی سے اغوا کئے گئے مقامی افراد کی بازیابی کے لئے پاکستانی سکیورٹی فورسز نے خیبر اور اورکزئی ایجنسی کے سرحدی علاقوں میں طالبان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز وادی تیراہ کے علاقے حیدر کنڈاوٴ میں میلہ لگایا گیا تھا جس پر طالبان دہشتگردوں نے حملہ کرکے 80 سے زائد افراد کواغوا کرلیا۔ مغویوں کی بازیابی کے لئے سیکورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی اور اورکزئی ایجنسی کے سرحدی علاقوں میں کارروائی کی ہے جس سے متعدد طالبان دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
اورکزئی ایجنسی میں طالبان دہشت گردوں نے 80 سے زائد افراد کو اغوا کرلیا
پاکستان کے قبائلی علاقہ اورکزئی ایجنسی اور خیبرایجنسی کے سرحدی علاقے حیدر کنڈؤ سےطالبان دہشت گردوں نے70 سے زائد افراد کو اغوا کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اورکزئی اور خیبرایجنسی کے سرحدی علاقے حیدر کنڈؤ سے طالبان دہشت گردوں نے 70 سے زائد افراد کو اغوا کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، اغوا کئے گئے افراد کا تعلق مقامی قبائل سے ہے جن کی بازیابی کیلئے سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ پاکستان کی موجودہ حکومت کو طالبان نواز قراردیا جاتا ہے اس کے باجود طالبان کی دہشت گردانہ کارروائیاں جاری ہیں۔
.......
/169